۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/ حجت الاسلام شیخ بشوی نے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں عشرۂ ثانی کی مجالسِ عزاء سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ ہی قرآنی مذہب ہے، کہا کہ قرآن کی رو سے شیعہ عقیدے پر کھلے عام گفتگو کے لیے تیار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں عشرۂ ثانی کی مجالسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ یعقوب بشوی نے کہا کہ چودہ سو سال سے دشمن پروپگینڈا، طاقت اور درباری جاہل مفتیوں کے ذریعے ہمیں دبا رہے ہیں، لیکن آج دنیا بدل گئی ہے اور اب تمہارا جھوٹ ہر جگہ نہیں چلے گا۔

انہوں نے شیعہ مذہب کو قرآنی مذہب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب قرآنی مذہب ہے۔ ہم گفتگو سے نہیں ڈرتے، بلکہ میں کسی بهی شیعہ عقیدے پر قرآن مجید کی رو سے کسی کے ساتھ بھی کھلے عام گفتگو کے لیے تیار ہوں، امامت کا مسئلہ ہو یا خلافت یا توحید ہو یا بیعت۔

ڈاکٹر بشوی نے مزید کہا کہ بعض لوگ شیعہ مذہب کو عبداللہ بن سبا کی طرف نسبت دیتے ہیں، حالانکہ قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں شیعہ ہی وہ تنہا مذہب ہے جس کا تعارف پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے کرایا۔آج ہر شیعہ عصر ظہور کا سفیر ہے اور اس کی ذمہ داری عالمی سطح پر ظہور کے مسئلے کو پہنچانا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .